ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی طیاروں نے بدھ کے دن مغربی صوبے نیمروز پر بمباری کی تھی جس میں اکتالیس افراد مارے گئے ۔ صوبہ نیمروز کے گورنر محمد سرور صوبت نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نےنیمروز کے چہار برجک علاقے پربمباری کی تھی جس میں طالبان کے بعض اہم کمانڈر بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکہ اور نیٹو نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔ قابل ذکرہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں پرامریکی طیاروں کی بمباری میں دسیوں افراد مارے جاتے ہیں امریکہ کا دعوی ہے کہ وہ بمباری میں طالبان اورالقاعدہ کو نشانہ بناتا ہے لیکن ان حملوں میں عام شہری زیادہ تر مارے جاتے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
31 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 447550
افغانستان کے سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ امریکہ کے تازہ فضائی حملوں میں چالیس سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔